مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ تبدیل، نیانوٹیفکیشن بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)توانائی بچت مہم کے تحت پنجاب بھر میں کاروبار کےلیے نئے اوقات کانوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کریانہ سٹورز، گروسری سٹورز کاٹائم ایک گھنٹہ بڑھادیا گیاہے جس کے بعداب کریانہ سٹورز، گروسری سٹورز اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے،شاپنگ مالز، بازار اورمارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے،ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو پابندیوں سے استثنیٰ دیاگیاہے، پھل و سبزی فروش بھی رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گی۔
اسپتال، کلینکس، میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزبھی کھلے رہیں گے۔بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا، جمز، سپورٹس سہولیات اور پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ دے دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی مکمل
چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔