’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی مکمل

Jun 11, 2026 | 13:21:PM
 ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبے"اپنی چھت اپنا گھر پروگرام" کے تحت مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق گھروں کی تعمیر کے لیے اب تک 211 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کم لاگت ہاؤسنگ فنانس پروگرام ہے جس کا مقصد مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت ایک لاکھ 2 ہزار 645 گھر مکمل ہو چکے ہیں اور ہزاروں خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں،ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔
پروگرام کے تحت 31 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ مزید 26 ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں میں نجی ہوم ورک بکس کی فروخت، کارروائی کا فیصلہ
سیکرٹری ہاؤسنگ کاکہناہے کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ورلڈ اربن فورم میں اس منصوبے کو خصوصی طور پر سراہا گیا،مستحق خاندانوں کو اپنی چھت کی فراہمی کا مشن پوری رفتار سے جاری ہے اور حکومت رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔