سرکاری سکولوں میں نجی ہوم ورک بکس کی فروخت، کارروائی کا فیصلہ

Jun 11, 2026 | 12:05:PM
 سرکاری سکولوں میں نجی ہوم ورک بکس کی فروخت، کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) موسم گرما کی تعطیلات کے دوران لاہور کے سرکاری سکولوں میں نجی پبلشرز کی ہوم ورک بکس طلبہ کو فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے بیشتر پبلک سکولوں میں پرائیویٹ پبلشرز کی ہوم ورک بکس طلبہ کو 200 سے 300 روپے میں فروخت کی گئیں،قواعد و ضوابط کے تحت طلبہ کو مفت ہوم ورک گائیڈ فراہم کی جاتی ہے، جبکہ سرکاری سکولوں میں کسی بھی نجی پبلشر کی کتاب یا ہوم ورک بک لگانے کے لیے محکمہ تعلیم سے باقاعدہ منظوری لینا لازمی ہے۔
 تعلیمی قواعد کے مطابق منظوری کے بغیر نجی پبلشرز کی کتابیں یا ہوم ورک بکس نصاب کا حصہ بنانا خلافِ ضابطہ اور قابلِ کارروائی عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے،6طالبات کی حالت غیر
معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو دو روز کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔