پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کویت میں امریکا کی ال سالم ، احمد الجابر، بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنایا۔
بیان میں امریکا کو خبردار کیا گیا ہےکہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران پورے خطے کو امریکا کیلئے جہنم بنا دے گا،اللہ نے چاہا تو امریکی گستاخی کا یہی ردعمل ہوگا۔
پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے ایرانی حکام سے براہِ راست رابطے کو جھوٹ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
انہوں نے کہا امریکی صدر کا دعویٰ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کا بہانہ ہے۔