سندھ حکومت نے ممبر اسمبلی کےعلاج کیلئے7 کروڑ روپے منظوری دے دی

Jun 11, 2025 | 22:56:PM
سندھ حکومت نے ممبر اسمبلی کےعلاج کیلئے7 کروڑ روپے منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) سندھ حکومت نے ایم پی اے نعیم کھرل کے علاج کے لیے 7 کروڑ روپے منظور کر لیے۔ 

  سندھ حکومت نے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے بیرون ملک علاج کے لیے 7 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، محکمہ صحت سندھ نے اس مقصد کے لیے فنڈز جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نعیم کھرل خیرپور سے منتخب رکن اسمبلی ہیں اور جگر کی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، ذرائع کے مطابق ان کا علاج سنگاپور میں کروایا جائے گا۔

یہ بھی  پڑھیں:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان