16سال سے قتل میں مطلوب اشہاری ملزم جہاز سے اترے ہی گرفتار

Jun 11, 2025 | 18:54:PM
 16سال سے قتل میں مطلوب اشہاری ملزم جہاز سے اترے ہی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی ،16 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم  گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سنگین جرائم میں مطلوب گرفتار ملزم کی شناخت رضوان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے،ملزم فلائٹ نمبر PK۔ 262 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا ،ملزم خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم کے خلاف بنوں پولیس نے متعدد مقدمات درج کئے ہوئےتھے،ملزم کے خلاف تھانہ میریان اور تھانہ جانی خیل میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے،ملزم سال 2009 سے مفرور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے :