پی پی 158 ، لیگی امیدوار مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد

Jun 11, 2022 | 18:27:PM
مسلم لیگ ن بڑا دھچکا
کیپشن: مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی پی 158 کے لیگی امیدوار مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی پی 158 کے لیگی امیدوار مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے،ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔فیصلے کے مطابق مہر اشتیاق احمد نے کاغذات نامزدگی اوقات کار کے بعد جمع کرائے تھے۔
ریٹرننگ آفیسر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دفتری اوقات کار کے بعد جمع ہونے والے کاغزات نامزدگی منظور نہیں ہوسکتے،مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی میاں امجد اقبال نے چیلنج کیے تھے،پی پی 158 کے لیگی امیدوار مہر اشتیاق احمد کے کاغزات نامزدگی تاخیر سے جمع کرانے پر اعتراضات کی سماعت مکمل کی۔
میاں امجد اقبال کے وکیل اشفاق احمد ملک ایڈووکیٹ نے اعتراضات پر دلائل دیئے،اشفاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہر اشتیاق احمد نے کاغذات نامزدگی دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد کرائے،میاں امجد اقبال کے وکیل کا کہناتھا کہ مہر اشتیاق احمد الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ،الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اگلے ماہ310رو پے ،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ