ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مولانا فضل الرحمان

Jun 11, 2021 | 22:30:PM
ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مولانا فضل الرحمان

(24 نیوز)جمعیت علما اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہناہے کہ بجٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے ،شوکت ترین پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معیشت جمود کا شکار ہے ان لوگوں میں یہ صلاحیت ہی نہیں رکھتے کہ معیشت کو بہتر کرسکیں، کبھی لاشوں کے بدلے اور کبھی دہشت گردی کے بدلے میں پیسے ملتے ہیں، معروضی حالات نہ بن جائیں تو حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی۔

 انہوں نے کہاکہ مدرسے بنانے ہیں قرآن پڑھنا ہے یا مسجد بنانی ہے تو ایف اے ٹی ایف سے اجازت لینا پڑے گی، حکومت کو یہ قانون پاس نہیں کرنے دیں گے، حکومت کو قانون واپس لینا پڑے گا، ہمیں آزاد فضاؤں میں سانس لینی ہے یہ غلامی قبول نہیں کرسکتے کیوں کہ غلامی میں یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ غیروں کے حوالے کردیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی میں پسا ہوا ہے، معاشی بدحالی کا شکار ہے، سکھ کا سانس نہیں لے سکتے، ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو ملک کی خوشحالی سمجھتا ہے، ہمارے سامنے ایک چیلنج ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 40 سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں بجٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی سیاست کس نے ناکام بنائی؟ مولانا شیرانی کا بڑا دعویٰ