امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی

Jun 11, 2021 | 18:43:PM
امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی، پاکستانی نژاد زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاوس کی طرف سے کی گئی تھی۔نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بنچ کا حصہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ ۔۔8487 ارب کا وفاقی بجٹ پیش