دوسروں کی مدد کرنیوالوں کو ضرورت پڑ گئی،اہم انکشاف

Jun 11, 2021 | 11:15:AM
دوسروں کی مدد کرنیوالوں کو ضرورت پڑ گئی،اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوسروں کی جان بچانے والوں کو خود ریسکیو کی ضرورت پڑ گئی ریسکیو 1122 کی 495 ایمبولینسز ناکارہ ہونے کا انکشاف موٹر وہیکل ایگیمنر کی رپورٹ میں ریسکیو سروسز کی ایمبولینسز کو "ان فٹ" قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  495ایمبولینسز 3 لاکھ کلومیٹر تک چل چکی ہے جنہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ریسکیو 1122 کے پاس 843 ایمبولینسز ہیں، 843 ایمبولینسز میں سے 495 ایمبولینسیں ایمرجنسی سروسز دینے کے قابل نہیں رہیں ۔

زرائع کے مطابق  ریسکیو پنجاب کی جانب سے حکومت کو ایمبولینسز کی حالت زار کےبارے آگاہ کرچکی ہے ، یاد رہے ریسکیو سروسز کی جانب سے حکومت کو نئی ایمبولینس خریدنے کے لیے مراسلہ بھی لکھا گیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے سپریم کورٹ کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا بہانہ بنا لیا ۔

واضح رہے کہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ایمرجنسی سروسز پہ لاگو نہیں ہوتی ،خیال رہے کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے نئی ایمبولینسیں خریدنے کے لیے 1 ارب 44 کروڑ روپے کے فنڈ بھی مانگے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:    کتے کی وفاداری، مالک سے نہیں کرے گا غداری