معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا’’ شریکو سڑو شریکو ‘‘ریلیز کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا’’ شریکو سڑو شریکو ‘‘ریلیز کردیاگیا ہے، گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی ملکو کی ہے، گانے کی ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل دیدار نے بطور ماڈل پرفارم کیا ہے۔
گانے کی موسیقی ارباز علی طافو نے ترتیب دی ہے، ملکو کا سال دوہزرا چھبیس میں یہ دسواں گانا ہے جو ریلیز کیاگیا ہے ، ملکو جو آج ہی بیرون ممالک میں شوز کرنے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں اور ایک ہفتہ آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کے بعد انگلینڈ جاٗئیں گے اور وہاں سے آئندہ ماہ واطن واپس آئیں گے۔
گلوکار ملکو کا نیا گانا شریکو سڑو شریکو ریلیز کردیاگیا
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) July 11, 2026
گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی ملکو کی ہے
گانے کی ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل دیدار نے بطور ماڈل پرفارم کیا ہے
گانے کی موسیقی ارباز علی طافو نے ترتیب دی ہے pic.twitter.com/tBHr8Ugasp
گلوکار ملکو پاکستانی، پنجابی اور سرائیکی لوک موسیقی کے مشہور گلوکار ہیں، وہ خاص طور پر ٹپے، مہیا اور روایتی پنجابی گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کا انداز بہت انرجیٹک اور لوکل ہے، جو دیہی اور شہری دونوں سامعین کو پسند آتا ہے۔
ان کے چند مشہور گانے جو بہت مقبول ہوئے جن میں نک دا کوکا ،چنگا ساڈا یار اے تو ں،رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے،ڈھولا سانو پیار دیا،چولو کوئی گل نئی ،اُڑیاں کنجاں ،اصاں تان یاراں دے یاراور دیگر شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات میں پیش رفت