ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

Jul 11, 2026 | 09:15:AM
ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا امریکا اپنے غیر قانونی اقدامات کے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا مکمل بین الاقوامی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ!

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی غیر قانونی جارحیت روکنے کے لئے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، اقوام متحدہ کو یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ امریکا اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی مکمل پاسداری کرے۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران نے مجھے قتل یا اقدام قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، اگر ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے۔

 ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دئیے جا چکے ہیں۔