گریڈ 20میں ترقی کیلئے سینئر مینجمنٹ کورس کے نامزد افسران میں ردو بدل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترُک )گریڈ 20میں ترقی کے لیے 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد افسران میں مزید ردو بدل کر دیا گیا ہے ۔
نامزد افسران کی فہرست میں 2ناموں کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ 7کی نامزدگی واپس لی گئی ہے، 6افسران کے سٹیشنز تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شفیع اللہ ، زین العابدین انصاری ، ملیحہ راشد کی نامزدگی واپس لے لی گئی ہے، پولیس سروس گریڈ 19کے ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ایس یو ، سی پیک ، کے پی ، عبدالرشید کی اضافی نامزدگی شامل کی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے گریڈ 19کے او ایس ڈی ممتاز احمد لانگو کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ