بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا

Jul 11, 2025 | 14:42:PM
بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔
گلوکارہ آشا بھوسلے کےبیٹے آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔
آنندبھوسلے نے کہاکہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے ذریعے پھیلائی گئی، جس میں آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار لگا کر جھوٹا پیغام تحریر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی تدفین،سوشل میڈیا پر گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
مذکورہ فیس بک صارف کی پوسٹ وائرل ہونے پر بعض مداحوں نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے اس کی تصدیق کا مطالبہ کیا جس کے بعد مستقل کالز موصول ہونے پر ان کے بیٹے نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹ قراردے دیا۔
واضح رہے کہ آشا بھوسلے آنجہانی لیجنڈری پلے بیکگلوکارہ لتا منگیشکر کی بہن ہیں جن کی عمر 91 برس ہے۔