انٹیلی جنس بیورو کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

Jul 11, 2023 | 21:39:PM
انٹیلی جنس بیورو کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم کو انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، شہباز شریف نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مذکورہ رپورٹ آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل فواد اسداللہ خان نے پیش کی، اس موقع پر وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ملکی اور غیرملکی عناصر سے خطرات کے مقابلے میں آئی بی کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ میں انٹیلی جنس بیورو نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم بننے کے بعد آئی بی کو قومی مفادات کے حوالے سے اضافی ٹاسک سونپے جو اس نے کامیابی سے حاصل کیے، ملک کے اندر مجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک، انسداد دہشتگردی میں آئی بی نے فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد کےسٹیٹ بینک میں 2ارب جمع کروانے پر وزیراعظم مشکور

انہوں نے کہا کہ بروقت اطلاعات کی فراہمی سے درست فیصلہ سازی میں بھی آئی بی کا شاندار کردار رہا، وزیراعظم نے فواد اسداللہ کی پیشہ وارانہ قابلیت اور ادارے کو بہتر بنانے کی کاوشوں کی سراہا، انہوں نے کہا کہ ادارے کی غیرمعمولی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی بی کے افسران اور عملے کو شاباشی دی اور ادارے کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے تحفظ اور سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

آئی بی ڈائریکٹر فواد اسد اللہ خان نے وزیراعظم کے اعتماد اور ان کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔