عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین میں ترامیم پر باقاعدہ کام شروع، اجلاس جاری

Jul 11, 2023 | 18:04:PM
عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین میں ترامیم پر باقاعدہ کام شروع، اجلاس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین میں ترامیم کے حوالے سے انتخابی اصلاحات پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ممبر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر نوید قمر، سینیٹر تاج حیدر، ایم این اے افضل ڈھانڈلہ، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟

اجلاس میں الیکشن ایکٹ پر مزید ترامیم کیلئے غور جاری ہے۔

خیال رہے کہ الیکشنز ایکٹ میں ترامیم کیلئے سپیکر نے کمیٹی کو دس روز دے رکھے ہیں، کمیٹی الیکشنز ایکٹ کا مکمل جائزہ لیکر تجاویز پیش کرے گی۔