بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم ہوں گے، سید مراد علی شاہ

Jul 11, 2023 | 17:28:PM
بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم ہوں گے، سید مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طحہٰ ملک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی سمیٹے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی عوام کی خدمت کریں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےحضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں انتخابات ہوں گے اور بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے امن قائم کیا جبکہ مسائل ابھی بھی ہیں مگر حالات 2008ء سے کافی بہتر ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے مگر اپوزیشن لیڈر کہاں ہیں مجھے علم نہیں، اگر انہوں نے غلط کام کیا ہوگا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔