سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2ارب ڈالر جمع کرادیئے،اسحاق ڈار

Jul 11, 2023 | 12:53:PM
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2ارب ڈالر جمع کرادیئے،اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیئے،مستقل میں معاشی حالات میں مزید بہتری آئےگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہے،جلد مزید مستحکم ہوگی،اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ آچکا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی پھر اونچی اڑان،انٹربینک سے  بڑی خبر آ گئی

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہوں گی، پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی