مسجد الحرام میں پاکستانی حجاج کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو دعائیں

Jul 11, 2022 | 15:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مسجد الحرام میں پاکستانی حجاج کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو دعائیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسجد الحرام میں لوگوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اوران کے ساتھ تصاویر بنوائیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے درمیان لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے دعا کریں جب کہ لوگوں نے بھی جنرل قمر باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان، امن و استحکام اور شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔