سلمان خان اس عید پر مداحوں کے سامنے کیوں نہیں آئے ، وجہ سامنے آ گئی

Jul 11, 2022 | 13:27:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان اس عید پر مداحوں کے سامنے کیوں نہیں آئے ، وجہ سامنے آ گئی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مداحوں کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا ہے کہ آپ سب کو صحت، سکون اور خوشیوں کے ساتھ عید مبارک ہو۔

خیال رہے کہ ہر عید پر سلمان خان اپنے مداحوں کو گلیکسی اپارٹمنٹ کی گیلری میں آکر عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اس سال عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کے سبب مداحوں کے لیے گھر کی گیلری میں نہیں آ ئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان لیوا دھمکیوں کے بعد سلمان خان عوامی مقامات میں جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اسپیشل فورس کے 10 افسران سلمان خان کی حفاظت کے لیے ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تعینات کیے گئے ہیں۔