خاتون کر کٹر نے ایسا کیچ پکڑا کہ کھلاڑی تو کیا بڑے بڑے ماہرین بھی دنگ رہ گئے۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 11, 2021 | 19:50:PM
خاتون کر کٹر نے ایسا کیچ پکڑا کہ کھلاڑی تو کیا بڑے بڑے ماہرین بھی دنگ رہ گئے۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) کرکٹر ہرلین دیول کے انگلینڈ کے خلاف میچ میں لیے ایک بہترین کیچ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ اس کیچ کو دیکھ کر بڑے بڑے کرکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطا بق بھارتی ویمن ٹیم کی انگلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، جہاں اسے پہلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ سے زیادہ اس میں پکڑے گئے ایک کیچ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کا ترکی سے ایک اور ویڈیو پیغا م ۔۔معرو ف سیاستدانوں پر لفظی حملے

یہ کیچ ہرلین دیول نے باؤنڈری لائن پر پکڑا، جب انگلینڈ کی ایمی جونز نے چھکا مارنے کے لیے شاٹ لگایا تو ہرلین نے پہلے باؤنڈری کے اندر گیند کو روکا، تاہم توازن برقرار نہ رکھنے پر انھوں نے گیند ہوا میں اچھالی اور خود باؤنڈری کے باہر چلی گئیں، پھر دوبارہ باؤنڈی لائن کے باہر سے چھلانگ لگا کر ہوا میں موجود اس گیند کو پکڑ لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ صبو ر علی کا بو لڈ سین ۔۔ادا کا رہ نے خو د ہی وضاحت کر دی

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اس کیچ کو خواتین کرکٹ کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے جبکہ ہرلین کی ایتھلیٹزم کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ  یہ کیچ قانونی اعتبار سے بھی زیر  بحث ہے، کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہرلین نے جو کیچ لیا وہ ضابطے کے اعتبار سے قانونی نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دن ہے اتو ار کا مز ہ لیجئے۔۔مو ٹر وے پر چلتی بس میں ڈرا ئیو ر،لڑکی کی ٹک ٹا ک بنانے کی ویڈیو وا ئرل