عوام کی قوت اور اللہ کی مدد سےملک سے ظلم جبر کانظام تبدیل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

Jan 11, 2026 | 19:45:PM
 عوام کی قوت اور اللہ کی مدد سےملک سے ظلم جبر کانظام تبدیل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان مٹیاری کے منصورہ میں جماعت اسلامی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد افتخار میمن)  مٹیاری کےقریب منصورہ میں  تقریب ختم بخاری دستاربندی کا انعقاد کیاگی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 14 حفاظ کرام ، 22 علمائے کرام کی دستاربندی کی۔

اس  تقریب میں منصورہ  (مٹیاری ) کے اساتذہ ، طلبہ سماجی رہنماٶں نے شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگومیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  امریکہ اور اسرائیل کو ایران کےمعاملات میں مداخلت کرنےکاکوئی حق نہیں ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اسلام کے نظام پر بننے والا ملک کے عوام کو جاگیردار، وڈیروں نے یرغمال کرکے رکھاہواہے۔  ملک کے78 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔  سندھ مسائلستان بن گیا ہے۔ اندروں سندھ میں صحت کی سہولیات ناقص ہونےکی وجہ سے لوگ کراچی کےہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں ۔ہر طرح سے غریب لوگوں کا استحصال ہورہاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ سندھ کو چیمپین بنانے کے دعوے  کرنےوالوں نےسندھ کو بنجر کر کے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب کے حکمرانوں کا دل چھوٹا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا،  وفاق پر فنڈز کی عدم فراہمی کےالزامات عائد کرنےوالےسندھ کی بجٹ کو طویل عرصے سے خوردبردکررہے ہیں۔اس کےلئے ان سے کوئی پوچھنےوالا نہیں ہے۔  انہوں نےکہاکہ ان تمام درپیش چیلینجز کو پورا کرنےکے لیئےدین کی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔  انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی لاہور سے شروع ہونےوالی "بدل دو پاکستان تحریک" میں سندھ کےعوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اشد ضرورت ہے.  انہوں نےکہاکہ فری آئی ٹی کورسز کراتے ہوٰئے بچوں کو تعلیم کےساتھ اخلاقی دینی تربیت دی جائےگی۔ ہم عوام کی قوت اور اللہ کی مدد سےملک سے ظلم جبر کانظام تبدیل کریں گے۔