چمن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Jan 11, 2026 | 10:57:AM
 چمن میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چمن آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے سو کلو بوری کی قیمت میں پچیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا ہے.

 آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ :20 سال تک ایک ہی نمبر استعمال کرنیوالے شخص نے کروڑوں کی لاٹری جیت لی

 سرحدی ضلع میں آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے.

 ایک ہفتہ قبل فروخت ہونے والے 50 کلو آٹے کی قیمتوں میں ایک دم 1000ہزار سے 1200روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام اب آٹا خریدنے سے قاصر ہوچکے ہیں، 50 کلو بوری کی قیمت 5000 سے بڑھ کر 6300 کردی گئی ہے۔