قومی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے منفرد ریکارڈ اپنا نام کرلیا

Jan 11, 2023 | 21:24:PM
قومی ٹیم، فاسٹ بائولر نسیم شاہ، وکٹیں لینے والے، بولر بن گئے،
کیپشن: نسیم شاہ وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے یں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پانچویں ون ڈے میں 18 وکٹیں مکمل کیں اور یوں انہوں نے آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑا۔ نسیم شاہ نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کی کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر گنتی جاری
ریان ہیرس نے ابتدائی پانچ ون ڈے میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں،نسیم شاہ نے پچھلے میچ میں 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں