خالص گلوکاری کیلئے کیا چھوڑنا پڑا۔؟۔دلیر مہندی کا بڑا انکشاف

Jan 11, 2022 | 20:52:PM
بھارتی، گلوکار، دلیر مہندی
کیپشن: بھارتی گلوکار دلیر مہندی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی سکھ گلوکار دلیر مہندی نے اپنی سریلی اور انرجی سے بھرپور آواز کے پیچھے چھپا راز فاش کردیا۔

دلیر مہندی نے گلوکاری کے دوران اپنی توانائی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی قسم کی نشہ آور اشیا کا استعمال نہیں کیا، میری گلوکاری خالص ہے اس میں کچھ مصنوعی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسا ویسا کچھ نہیں پیتا یہاں تک کہ کولڈرنکس کا استعمال بھی نہیں کرتا۔دلیر مہندی نے یہ بھی کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں جو ہماری نوجوان نسل کے اوپر گندہ اثر ڈالے، وہ گانا نہ کرو۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ میرا اپنا انداز ہے، لوگ مجھے اس کے لئے ہی بلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائے فیشن۔۔پریانکا چوپڑا نےبالوں کاحشر کردیا ۔۔ مداحوں کو پسند آیا۔۔؟