ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی ۔۔۔سخت سزاوں کا اعلان

Jan 11, 2022 | 16:31:PM
سعودی عرب ، ماسک پابندی
کیپشن: سعودی عرب میں ماسک کی پابندی لگدی گءی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے بچنے کیلئے دنیا بھر میں سخت احتیاطی تدابیر اورایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے سختی برتی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا وبا سنگین ۔۔۔ایک روز میں کیسز کا عالمی ریکارڈ
سعودی عرب نے بھی کورونا ایس او پیز پر سختی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کردی ہے ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھکنا خلاف قانون ہے، بصورت دیگر اس خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی اور جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے۔سعودی حکام نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی سختی سے تاکید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون سے بچاﺅ بوسٹر ڈوز کے بغیر ممکن نہیں۔۔۔تحقیق