عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، بزدار

Jan 11, 2021 | 12:23:PM
 عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ عوام کو افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔ پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت اور عز م سے کام جاری رکھیں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ آج مختلف اجلاس طلب کرلئے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس بلالیا جس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے آج صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات کریں گے۔