ٹھنڈی ہوائیں۔۔پہاڑوں پر برف باری۔۔موسم مزید سرد

Jan 11, 2021 | 10:40:AM
ٹھنڈی ہوائیں۔۔پہاڑوں پر برف باری۔۔موسم مزید سرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ٹھنڈی ہواؤں سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں دو روز سے جاری برفباری کی وجہ سے متعدد مقامات پر راستے بند ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 14، زیارت منفی 11، کوئٹہ منفی9، کالام منفی 8، ہنزہ منفی 7، مالم جبہ منفی 6، ژوب منفی 4 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کراچی میں سرد ہواؤں کا زور ٹوٹنے لگا۔ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔