زیرو شٹر ڈاؤن، زیرو پہیہ جام؛ پنجاب میں عوام نے گالم گلوچ کومسترد کیا، جین زی نے بسنت کوانجوائےکیامریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں، بدتمیزی کے کلچر اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا۔
چیف منسٹر مریم نواز شریف نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کل ایک ہڑتال کی کال آئی ہوئی تھی، اتوار کے دن کو دکانیں پہلے ہی بند ہوتی ہیں۔ عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کو مکمل ناکام بنا دیا۔ پنجاب میں زیرو ہڑتال ہوئی۔ زیرو شٹر ڈاؤن ہوا۔ زیرو پہیہ جام تھا۔ لوگوں نے فتنہ فساد کے کلچر کو مسترد کیا۔ پی ٹی آئی کی عیاری چلی نہیں۔ ارب پتیوں کی کال غریب عوام کو نقصان پہنچانے کی کال تھی۔ انہوں نے کہا، خوش آئند بات تھی کہ لوگوں نے بدتمیزی کے کلچر کو مسترد کردیا۔
چیف منسٹر مریم نواز شریف نے بسنت کے تین دنوں کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی جانب سے بسنت کے سٹینڈرڈ آؤریٹنگ پروسیجرز ( ایس او پیز ) پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔
سی ایم نے کہا، لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی۔ میں لاہوریوں کی خوشی کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہی۔ 25 سال بعد یہ مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے۔ انہوں نے کہا، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، سکیورٹی ذرائع
چیف منسٹر نے یاد دلایا کہ اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کی مسجد میں خودکش دھماکے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ہم نے بسنت کی سرکاری تقریبات منسوخ کر دی تھیں۔ انہوں نے کہا، ہم ترلائی خودکش دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
چیف منسٹر نے کہا، بسنت کے دنوں کے دوران لاہوریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر اچھا لگا۔
انہوں نے کہا، لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی۔ نوجوان نسل نے پہلی بار بسنت کو بہترین انداز سے منایا۔ میڈیا نے اس ایونٹ کو (مثبت انداز سے) کور کیا، ان سب کا بہت بہت شکریہ۔ جین زی نے بسنت کو بھرپور انجوائے کیا۔ جین زی کے بہت سے بچوں نے لاہور کے اندرون کا رخ کیا۔ ان کو اندرون لاہور کا نہیں پتہ تھا، انہوں نے بسنت کبھی نہیں دیکھی تھی۔ مجھے خوشی ہوئی کہ انہوں نے اپنے الیکٹرونک گیجٹ چھوڑ کر، فون چھوڑ کر اپنی فیملیز کے ساتھ مل کر بسنت میں شرکت کی۔
عوام نے جس طرح تین دن خوشی منائی، جس طرح نواز شریف نے تصور کیا تھا کہ بسنت ہو گی تو لوگ خوشی منائین گے اور ہماری ثقافت زندہ ہو گی، اسی طرح ہوا، ہم اس کے لئے نواز شریف کے بھی شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا گروپ C میچ; ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنزسےہرادیا
سی ایم مریم نواز نے پولیس کے آئی جی، دوسرے افسران، چیف ٹریفک آفیسر، ٹریفک اہلکاروں، لاہور کی کمشنر،ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنروں، سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیموں، ہارٹی کلچر اتھارٹی، ہوم منسٹری، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بسنت محففوظ طریقہ سے منانا یقینی بنانے پر شاباش دی۔
چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا لیسکو LESCO نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔ تین دن کے دوران لیسکو کی ٹیمیں بجلی کی فراہمی میں کوئی بھی تعطل فوراً دور کرنے کے لئے سٹینڈ بائی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا آئرلینڈ کو ہرا کر گروپ بی میں ٹاپ سلاٹ پر قابض ہو گیا