اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، سکیورٹی ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سکیورٹی فورسز ، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر اور اب قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر محمود اچکزئی کے الزامات سامنے آنے کے بعد آج لاہور میں سکیورٹی ذرائع کی جانب سے ان خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔
لاہور میں سکیورٹی فورسز کے ایک سینئیر نمائندہ نے آج میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سکیورٹی فورسز ، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے۔
دہشتگرد کو تربیت افغانستان سے ملی
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد حملہ، دہشت گرد کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی، آپ کی کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا،دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔
ایرانی تیل کی سمگلنگ روکی، سمگلرز پیسہ دہشتگردی پر لگا رہے ہیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 3 سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی اسمگلنگ ہوتی تھی، ایرانی پیٹرول اورڈیزل کی اسمگلنگ اب ختم ہوچکی ہے، اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے، گڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے: سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، خیبرپختونخوا میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتیں کا استحقاق ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑے تمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔
یہ بھی دیکھیئے: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام
سینیئرسکیورٹی افسر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا بلکہ متحد رہ کر تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
سینیئر سکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے، احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنیوالے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔
کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا: سینیئر سکیورٹی افسر
سینیئر سکیورٹی افسر نے کہا کہ پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔
سینیئر سکیورٹی افسر نے کہا کہ کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا، ہمارا بیانیہ صرف پاکستان ہے، تعلیمی اداروں کے دوروں سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان سینیئر سکیورٹی افسر نے گہرے یقین اور مکمل اعتماد کے ساتھ بتایا کہ جس طرح ہم نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دی اسی طرح ہم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کاپولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی