آزاد کشمیر عام انتخابات، ن لیگ نے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کا انٹرویو شیڈول جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کےلیے تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ ن نے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا۔
وفاق میں حکومت میں موجود جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، ن لیگ نے امیدواروں کا انٹرویو شیڈول کیا ہے، مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں سے امیدواروں کے انٹرویو13 فروری کو کیے جائیں گے۔
پونچھ ڈویژن کے 11 حلقوں کے امیدواروں کو 14 فروری کو راولا کوٹ طلب کیا گیا ہے، میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو 15 فروری کو ہونگے۔
مہاجرین کی نشستوں کے امیدوار 17 فروری کو پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے، صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ انٹرویو کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں : قتل کے مقدمے میں عدالت نے مجرم کو سزائے موت