وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

Feb 11, 2026 | 22:35:PM
وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر  ڈسکہ ماہم مشتاق کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 17 کی ماہم مشتاق کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی گریڈ 18 میں ترقی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں، میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گریڈ 20 میں ترقی ؛گریڈ 19 کے 15 افسران کی نامزدگی واپس لے لی گئی