بالائی علاقوں میں برفباری سے پھر ہر سو سفیدی چھا گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بالائی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں برفباری کے بعد ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی ،وادی لیپہ میں ڈھائی فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
مری،ٹھنڈیانی،نتھیاگلی اور ایوبیہ میں برفباری کے بعد راستے بند ہونے سے رابطے کٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کےجہاز کالے کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی
دوسر ی جانب مری میں آنے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے راستوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔