وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب  آزاد امیدوار بن سکتا ہے، منظور وسان

Feb 11, 2024 | 10:12:AM
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب  آزاد امیدوار بن سکتا ہے، منظور وسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیر اعظم اور  وزیر اعلیٰ پنجاب آزاد امیدوار بن سکتے ہیں ، اکثریت کسی جماعت کو نہیں ملی آزاد امیدوار ن لیگ کے بجاے پی پی پی کو اہمیت دیں گے ،2جماعتیں حکومت بنائیں گی ،ہوسکتا ہے پی پی پی اور آزاد ملکر حکومت بنائیں ،پیپلزپارٹی پنجاب وفاق اور بلوچستان میں سب جماعتوں کی مجبوری ہوگی ، آزاد امیدواروں کی جیت کا سب سے پہلے کہا تھا وہ آگئے ،جی ڈی اے سندھ کی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی تھی وہ صرف دو سیٹیں نکال سکے ۔