سینٹ الیکشن : پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرامید 

Feb 11, 2021 | 14:46:PM
سینٹ الیکشن : پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرامید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب سے سینٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی آگئی، حکومتی جماعت پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرامید ہے، پنجاب سے سینٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہشمندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینٹ کیلئے پارٹی اور حکومتی عہدوں پر فائز رہنما ٹکٹ کے خواہشمند ہیں، سینٹرل پنجاب سے عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور ظہیر عباس ٹکٹ کے خواہشمند ہیں جبکہ نارتھ پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ساؤتھ پنجاب سے جلال الدین رومی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹر زرقا، تنزیلہ عمران، جمشید اقبال چیمہ، بابر اعوان، شہزاد اکبر اور ثانیہ نشتر بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں اور ٹکٹ کے لئے کوشاں ہیں۔

خیال رہے اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے اتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔دوسری جانب جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان ناراض ہیں جبکہ حکومت اپنے ناراض رہنماوں کو بھی منانے کے لئے کوشاں ہے۔