پوجا بھٹ طویل عرصے بعد فلم سکرین پر جلوہ گر ہوں گی

Feb 11, 2021 | 10:22:AM
 پوجا بھٹ طویل عرصے بعد فلم سکرین پر جلوہ گر ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ طویل عرصے بعد 8 مارچ کو ’انٹرنیشنل وومین ڈے‘ کے موقع پر فلم ’بامبے بیگمس‘ میں جلوہ گر ہوں گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نیٹ فلکس کی ریلز ہونیوالی سیریز ’بامبے بیگمس‘  کا فرسٹ لک سوشل میڈیا کے ذریعے ریلیز کیا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ طویل عرصے کے بعد فلموں میں نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی پانچ ماڈرن ہندوستانی خواتین پر مبنی ہے جو انتہائی پرعزم ہیں۔کامیابی اور طاقت انکی منزل ہے۔پوجا بھٹ نے فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اٹھو اور چھا جاؤ ،اس عورت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں جس نے خود کو بنایا ہو‘‘۔انہوں کا مزید کہنا  تھا کہ ’’ٹھیک ہوگا لو میں لوٹ آئی ہوں۔بامبے بیگمس اور نیٹ فلکس کا بہت شکریہ۔واضح رہے کہ فلم ’بامبے بیگمس‘ کی ہدایتکار ی النکرتا شریواستو نے کی ہے۔