اے این پی کے صوبائی صدر کو قتل کی دھمکیاں

ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے،صوبائی ترجمان اے این پی

Dec 11, 2022 | 11:21:AM
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا , ایمل ولی خان ,موبائل فون
کیپشن: ایمل ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صوبائی ترجمان اے این پی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اطلاع آئی ہے کہ ایمل ولی کو مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ہمارا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ پھر اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔