کبریٰ خان کے دوست نے ایسی حرکت کردی، اداکارہ منہ دیکھتی رہ گئیں

Dec 11, 2021 | 18:12:PM
اداکارہ کبریٰ خان، دوست، ایسی حرکت، اداکارہ ، منہ دیکھتی رہ گئیں
کیپشن: اداکارہ کبریٰ خان اور دوست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پانچ ہزار روپے کی شرط پر کبریٰ خان کے دوست نے ایسی حرکت کردی کہ اداکارہ اس کا منہ دیکھتی رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر نے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور ان کا دوست میز کے سامنے بیٹھے ہیں ،اداکارہ کا دوست کہتا ہے کہ میز پر رکھے 5 ہزار روپے تمہارے ہو سکتے ہیں بس تمہیں کیا کرنا ہے جو میں کہہ رہا ہوں تم نے وہ دہرانا ہے،اگرتم نے صحیح طرح سے کر لیا تو یہ پانچ ہزار روپے تمہارے، اگر نہ کیا تو یہ پانچ ہزار روپے میں واپس لے لوں گا۔
جس پر کبریٰ خان کھلکھلا کر ہنس پڑتی ہیں،پھر اداکارہ کا دوست میزبجانا شروع کردیتا ہے، کبریٰ خان بھی اپنے دوست کی نقل کرتی ہیں ، اس کے بعد دوست تالیاں بجاتا ہے جس پر کبریٰ خان بھی تالیاں بجا دیتی ہے،اس کے بعد دوست اپنے چہرے پر تھپڑمارتا ہے اداکارہ بھی اس کی نقل کرتے ہوئے چہرے پر پیار سے تھپڑمارتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گانے پر حریم شاہ کی شوہر کے ساتھ نئی و یڈیو وائرل
مختلف حرکتیں کرنے کے بعد اداکارہ کا دوست گلاس میں ڈالا ہواپانی منہ میں رکھ لیتا ہے جبکہ کبریٰ خان گلاس میں موجود پانی پی جاتی ہیں ،اس کے بعد دوست مختلف حرکتیں کرتا ہے کبریٰ خان بھی اس کی نقل کرتے ہوئے ویسا کرتی ہیں اور خیال کرتی ہیں کہ پانچ ہزار کی شرط میں جیت گئی ہوں اسی دوران ان کا دوست منہ میں رکھا ہوا پانی گلاس میں ڈال دیتا ہے جس پر اداکارہ حیرت سے دوست کا منہ دیکھتی رہ جاتی ہیں۔
ویڈیو کو ابتک ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کبریٰ خان کے دوست کی ذہانت کو خوب داد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک اور مشی خان کی پش اپ لگاتے ویڈیو وائرل ۔۔۔ڈاکٹر عامر لیاقت سے متعلق بڑی بات کہہ دی