اداکارہ نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

Dec 11, 2020 | 23:44:PM
اداکارہ نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مشہور پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شوز کی ہوسٹ نادیہ خان نے منگنی کرلی اور اب تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کےلئے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کےلئے متعدد بار جا چکی ہیں۔
نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے، اداکارہ اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔