پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی

Aug 11, 2026 | 22:23:PM
پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی، اہلکار اب گرے یونیفارم کے بجائے سفید شرٹ اور نیوی بلیو پینٹ زیب تن کریں گے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کے لئے نیا یونیفارم خریدا جائےگا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرکےنئی یونیفارم فراہم کی گئی تھی۔سابق سی ٹی او لاہور اطہر وحیدنے ٹریفک پولیس کو یونیفارم کی خریداری کےفی کس 5ہزار روپے فراہم کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس یونیفارم کی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ سال منظوری دی گئی تھی۔پہلے مرحلے میں لاہور اور دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر میں نئی وردی پر منتقل کیا جانا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 12یزار نئی یونیفارم کی خریداری کی منظوری دے دی۔رواں ہفتے متوقع طور ٹریفک پولیس سمیت پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس کی خریداری کے لئے پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: