سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ای سیم کن موبائل فونز میں استعمال کی جا سکے گی؟
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 62 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 965 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمت دو ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سرمایہ کاروں کی نظریں امریکا میں مہنگائی کے آئندہ اعدادوشمار اور شرح سود کے بارے میں امریکی مرکزی بینک کے ممکنہ فیصلوں پر مرکوز ہیں۔
رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 4,432.74 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو 5 جون کے بعد سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔
امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 1.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4,492.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔