ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا حربہ بے نقاب

Aug 11, 2026 | 14:01:PM
ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا حربہ بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں ٹریفک ای چلان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا طریقہ واردات سامنے آگیا۔

 جعل ساز جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیج کر مشکوک لنک کے ذریعے ادائیگی کی ہدایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں  کو خبردار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:شرجیل میمن کی درخواست پر سوشل میڈیا مہم چلانے والے طلب

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سائبر فراڈ سے بچنے کیلئے مشکوک ای چالان لنکس پر کلک نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، کہا ادائیگی سے پہلے ای چالان کی تصدیق ضرورکی جائے۔

بیان کے مطابق تصدیق صرف اسلام آباد پولیس کی سرکاری ویب سائٹ سے کریں۔ غیر مصدقہ لنکس کے ذریعے ٹریفک جرمانے کی ادائیگی نہ کی جائے۔

 اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے شہری چوکنا اور محفوظ رہیں، رقم کی ادائیگی سے پہلے تصدیق لازمی کریں، اپنی ذاتی اور مالی معلومات مشکوک پیغامات کے ذریعے شیئر نہ کریں۔