اسلام آباد: میڈیا ٹاؤن میں تعمیراتی کام کے دوران شیڈ گرنے سے مزدور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)اسلام آباد میں میڈیا ٹاؤن کے ڈی بلاک میں تعمیراتی کام کے دوران شیڈ گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی، ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے مزدور کی لاش نکال لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدور کی لاش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سکول کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا