کینیڈا میں امریکی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی 

Aug 11, 2026 | 10:41:AM
کینیڈا میں امریکی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں امریکی قونصل خانے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کے قریب ملزم کی گاڑی سے آتش گیر مواد برآمد ہوا ہے، بم کی دھمکی کے بعد قونصل خانے کے اطراف کئی بلاکس خالی کرا لیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی آپریشن 5 گھنٹے سے زائد جاری رہا جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:جرمن گاڑیوں کی بادشاہت خطرے میں،سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

کینیڈین پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو کوئی خطرہ نہیں، حراست میں لیے گئے شخص پر تاحال فردِ جرم عائد نہیں ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر 2 بار فائرنگ ہو چکی ہے۔