وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا ،11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے

Aug 11, 2025 | 21:18:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا ،11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا،ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے۔

عمان میں پاکستانی سفیر سید عمان صفدر بخاری نےنجی یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا,ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے, سید نوید صفدر بخاری  کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا۔

 سید نوید صفدر بخاری نے کہا کہ بزنس مینوں کے لیے بھی ہم نے ایک میکنزم مرتب کیا ہے اگر کوئی بزنس مین پاکستان سے آنا چاہتا ہے ویزا کیسے حاصل کرے گا اگلے ہفتے تفصیلی ویڈیو جاری کروں گا,ان کا کہناتھاکہ اب ہماری کوشیش ہے کہ اپنے ان سکلڈ ورکز, لیبر کلاس اور سیمی سکلڈ ورکز کے لیے بھی جلد از جلد ویزے کھلوا سکیں۔

 پاکستانی سفیر  نے کہا کہ یہ تمام وزیر داخلہ کے دورے اور اس دورے میں کامیاب ملاقاتوں کا نتیجہ ہے,ملاقاتوں میں غیر قانونی ایمیگریشن, منشیات سمگلنگ سمیت ٹرانس نیشنل کرائمز پر سیر حاصل بات چیت ہوئی،ٹرانس نیشنل کرائمز کو روکنے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ 

 سید نوید صفدر بخاری نے مزید کہا کہ عمانی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت اور وزارت دخلہ کے اقدامات کی ستائش کی۔