روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈقائم ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 282.47 روپے سے کم ہوکر 282.45 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.90 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگا ہوکر 332.15 روپے،برطانوی پاؤنڈ 46 پیسے مہنگا ہوکر 383.64 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 77.60 روپے پرآگیا جبکہ سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 75.88 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،100 انڈیکس 1.06 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 46 ہزار 929 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو بینکوں میں لین دین نہیں ہوگا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم اعلان