خوشاب:پسند کی شادی پرمیاں بیوی کا گلہ اورکان کاٹ دیئے گئے

Aug 11, 2025 | 11:09:AM
خوشاب:پسند کی شادی پرمیاں بیوی کا گلہ اورکان کاٹ دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سےمیاں بیوی کا  گلہ اور کان کاٹ دیئے۔

پولیس کےمطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں  لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ملزمان واردات کےبعد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹاؤن میں پیش آیا،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔