سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا 

Aug 11, 2025 | 09:56:AM
سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:حیدر علی پر  شرمناک الزامات،لڑکی کون نکلی ؟  تہلکہ خیز انکشافات،کیس میں نیا موڑ آگیا

واضح رہے گزشتہ ہفتے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔