اٹک:باپ بیٹے کو بچاتے ہوئےزندگی کی بازی ہار گیا

Aug 11, 2023 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اٹک کے دریائے ہرو  میں ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ  افسوسناک واقع  اٹک  میں پیش آیا ہے جہاں حسن ابدال میں فوجی مل کے قریب دریائے ہرو میں باپ بیٹا نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خورٹیم نے بیٹے کو بچا لیا جبکہ باپ جاں بحق ہوگیا،ریکسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واہ کینٹ کا رہائشی محمد مہتاب بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوبا،باپ نے بیٹے کو تو بچا لیا،لیکن خود زندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

ریسکیو حکام نےلاش اوربچ جانے والے بیٹے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔