معاشی مشکلات تھم نہ سکیں، ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

Aug 11, 2023 | 11:18:AM
Economic difficulties, can't stop, dollar, price, then, increase, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی مشکلات کے بھنور میں پھنسے پاکستان کو  تاحال راہ فرار نظر نہ آ سکی،  انٹر بینک میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی روپے کو دھچکا لگ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا،ڈالر کی قیمت 15 پیسے بڑھ کر 287 روپے 75 پیسے ہوگئی، گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 60 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں قدرے بہتری نظر آئی ،  ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ اب گھٹ کر 540 پوائنٹس  پر آ گیا ،100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکا ہے اور اس وقت 48 ہزار 349 پوائنٹس پر براجمان ہے ،آج اس کی سب سے بلند سطح 48 ہزار 898 پوائنٹس تھی جبکہ گزشتہ روز 47 ہزار 808 پوائنٹس پر سٹاک ایکس چینج بند ہوئی ۔